• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام جماعتیں اپنا مال پانی بچانے کیلئے اکٹھا ہوئی ہیں، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں11پارٹیاں ہیں ،بارہواں بھارت ہے، نواز شریف بھول جاتا ہے کہ وہ سیاسی بونا ہے۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز نالائق اسٹوڈنٹ تھیں ،دو کالجوں سے فیل ہوکر باہر نکالی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف بیانیہ لندن میں بیٹھ کر تیار کیا گیا ہے۔

شہباز گِل کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری کو پاکستان کی تاریخ کا علم نہیں ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل کا اپوزیشن جماعتوں کے جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ تمام جماعتیں اپنا مال پانی بچانے کے لیے اکٹھا ہوئی ہیں۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول زرداری آکسفورڈ میں پڑھا لیکن اس کو پاکستان کی تاریخ کا علم نہیں، بلاول زرداری کو پاکستان کی تاریخ کا علم نہیں ہے، محترمہ فاطمہ کے معاملے پر بلاول کے نانا شامل تھے، ایو ب خان آپ کے نانا کے ڈیڈی تھے۔

شہباز گل نے کہا کہ میرے والد نے ماضی میں الیکشن میں مادر ملت کی حمایت کی، خرم دست گیر شرم کرو آپ کو والد نےیہ پڑھنےباہر بھیجا کہ لوٹ مار کرو؟ ۔

شہباز گِل نے کہا ہے کہ جس جگہ کھڑا ہوں وہ یہاں کے ایک سیاسی خاندان کا پیٹرول پمپ تھا، جس طرح بکریاں شیر بنی ہیں اس طرح یہ پیٹرول پمپ جعلی بنا تھا، پیٹرولیم ڈویژن نےماضی میں خرم دستگیر کو پیٹرول پمپ کاجعلی این اوسی دیا، یہ پیڑول پمپ عمران خان نے گرایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ  جعلی این او سی میں نمبر ہائی وے کا ہے جو کسی کو جاری نہیں کیا جاتا، خرم دستگیر پر کروڑوں روپے واجب الادا ہیں، خرم دست گیر کی لوٹ مار کا حساب لیا جائے گا، خرم دست گیر گیس بل ادا نہیں کرتے تھے لوگوں کو نقد گیس بیچتے تھے، چڑیا گھر کی زمین خرم دست گیر کےو الد نے اپنوں کو دلوادی ، میں استعفیٰ اس کا لینے آیا ہوں جس کا یہ پیٹرول پمپ ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں چڑیا گھر کی زمین خرم دستگیر کے والدنے رشتہ داروں کو دلادی، یہ جدی پشتی مافیا ہیں، کریمنل ہیں، مافیا ہیں، یہ جسٹس قیوم جیسا چیف جسٹس چاہتے ہیں، یہ وہ جج چاہتے ہیں جن کی عدلیہ پر وہ حملہ کریں۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف بھول جاتا ہے کہ وہ سیاسی بونا ہے، نواز شریف کا بیانیہ نیا بیانیہ نہیں ہے، نواز شریف نے این آر او کر کے عوام کا پیسہ لوٹا، نواز شریف کا بھائی منی لانڈرنگ کرتا رہا، نوازشریف لوٹی دولت سےبنےاپارٹمنٹ میں بیٹھ کر تنقید کرتے ہیں، یہ سارے ایک دوسرے کو چور کہتے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ، سارے چور اکھٹے ہوگئے ہیں عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا، آپ لوگوں کے لیے منی لانڈرنگ کرتے تھے۔

یہ بیانہ اب نہیں چلنا ہم آپ کا احتساب کریں گے، انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف بات کر کے معاہدے کی شق توڑی، یہ شق بھی توڑی کہ کوئی مفرور تقریر نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے بھائی نے چپراسیوں کے نام پراربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی، مسلم لیگ ن نے چودھریوں کو چھرا گھونپا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مریم صفدر نالائق اسٹوڈنٹس ہیں، دو کالجوں سے فیل ہوکر باہر نکالی گئیں۔

شہباز گل نے سیاست سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں منافقت کی سیاست رہی ہے، پاکستان مخالف بیانیہ لندن میں بیٹھ کر تیار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جہاں جاتے وقت بچانے کے لیے وہاں اوور ہیڈ پل بناتے تھے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری عوام فوج کے لیے مر مٹنے کو تیار ہے، اب ہم ان کو افواج کے خلاف بات نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے گوجرانوالہ جلسے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا جلسے میں بندے کرائے پر لائے گئے تھے، شبلی فراز نے جو بات کی تھی وہ صحیح تھی، ان سے اسٹیڈیم نہیں بھرا۔

شہباز گل نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ خان کبھی غریب کےمال پر سودا نہیں کرے گا۔

تازہ ترین