• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت ایک ساتھ جلسہ گاہ پہنچے گی



پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت آج ہونے والے کراچی میں اپوزیشن کے جلسے میں ایک ساتھ جلسہ گاہ پہنچے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت ایک ساتھ جلسہ گاہ پہنچے گی۔

انھوں نے بتایا کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمٰن اور مریم نواز کچھ دیر میں بلاول ہاؤس پہنچیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن اور مریم نواز بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے۔


اس سے پہلے مقامی ہوٹل میں پی ڈی ایم کا اہم مشاورتی اجلاس بھی ہوگا، جس میں جلسے میں خطاب کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کل سے کراچی میں پڑاؤ ڈالا ہوا ہے، جبکہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز آج کراچی پہنچی ہیں، جس کے بعد انہوں نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور اب وہ مقامی ہوٹل میں پہنچ چکی ہیں، جس کے بعد مریم نواز بلاول بھٹو کے ساتھ بلاول ہاؤس اور پھر کارساز پر سانحہ کارساز کے شہداء کے مقام پر جائیں گی۔

تازہ ترین