• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کے جلسے سے پہلے رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوگا


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے پہلے رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوگا، پی ڈی ایم کی قیادت جلسے سے پہلے مقامی ہوٹل میں ملے گی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پہلے ہی مقامی ہوٹل میں موجود ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز بھی مزارِ قائد پر حاضری کے بعد مقامی ہوٹل پہنچ گئی ہیں، جہاں سے وہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ بلاول ہاؤس بھی جائیں گی۔

پی ڈی ایم کے رہنما جلسے میں خطاب کے حوالے سے حکمتِ عملی طے کریں گے۔

تازہ ترین