• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا جاری، واش روم نہ پانی، کئی بیمار

اسلام آباد، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا جاری، واش روم نہ پانی، کئی بیمار


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھر نا اتوار کوپانچویں روز بھی جاری رہا،واش روم ،پانی نہ ہونے سےاکثر بیمار ،اسپتال منتقل کردیا گیا، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب بھی مظاہرین کو مطمئن نہ کر سکے ، ڈی ایچ او راولپنڈی نے بھی دھرنا کا دورہ کیا، نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں ،پولیس نے پریڈگرائونڈ چوک کوچاروں طرف سے ٹینٹ لگا کر حصار قائم کر دیا ہے جہاں لیڈیز پولیس کے ہمراہ درجنوں پولیس اہلکار موجود ہیں،واش روم اور پینے کا پانی نہ ہونے سےاکثر لیڈی ہیلتھ ورکرز بیمار ہو کر گھروں اور ہسپتالوں میں منتقل ہو چکی ہیں اس کے باوجود دھرنے میں موجود لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے مطالبات کا نوٹیفکیشن لیے بغیر پارلیمنٹ کے سامنے سے اٹھنے کے لیے تیار نہیں ہیں،لیڈی ہیلتھ ورکرز کی قائد رخسانہ نے کہاکہ ہمارے ساتھ مذاکرات کرنے والے لوگ بے اختیارتھے ہمارے مسئلہ صرف وزیراعظم حل کر سکتا ہے ، صر ف زبانی بیانات نہ دیں ، تحریری نوٹیفکیشن جاری کریں،ہفتے کا جب ہم پارلیمنٹ کی طرف بڑھے تو ہمیں’’لولی پوپ ‘‘ دی گئی کہ نوٹیفکیشن تیار ہو رہا ہے ،آج انشا ء اللہ ہم پارلیمنٹ کے سامنے ڈی چوک میں پہنچ جا ئیں گی، ہمارے تازہ دم دستے بھی مختلف شہروں آ رہے ہیں، پولیس میں ہمیں روکنے کی ہمت ہی نہیں ہے وہ ہما رے بھائی اور بیٹے ،وہ بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔

تازہ ترین