کراچی (ٹی وی رپورٹ)معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہاہے کہ لگتا ہے مریم نواز کا سافٹ ویئر اپ گریڈ ہوگیا ہے‘ان کاکوئی بیانیہ نہیں ، یہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے مدرسے کےبچوں کےپیچھےچھپ رہےہیں۔
اتوارکو جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرشہبازگل کا کہناتھاکہ مریم نواز نےآج گڑ گڑا کراین آراومانگاہے‘یہ لوگ دشمن ملک کا بیانیہ پیش کررہےہیں‘مریم کی آج جلسے میں ساری بات عمران خان سے متعلق تھی۔
ایک سوال پر شہبازگل نے کہاکہ بلاول بچہ ہے‘ان پر کیا بات کروں؟ان کو کیا پتا انڈےدرجن میں اور ٹماٹرکلومیں ملتےہیں۔
دریں اثناءمریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ جی محترمہ آپ کی تقریر سن لی، بس آپ کو یادکروانا تھا ،آپ کے ابوکرپشن، چوری، بد دیانتی اور لوٹ مارکے سزا یافتہ مجرم ہیں۔
آپ خود جھوٹ چوری اور فراڈ کے مقدمات کی مجرمہ ہیں، ساری الف لیلیٰ کی کہانی میں آپ نے اصل مدعا بیان نہیں کیا کہ منی ٹریل کہاں ہے؟۔اگر مال حرام نہیں تو پھر اْس کی رسیدیں کہاں ہیں؟۔