کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور انکی اعلیٰ قیادت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔
مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے دفاعی اداروں کے خلاف دیئے جانے والا بیان باعثِ تشویش ہے، مضبوط اپوزیشن مستحکم جمہوریت کی ضامن ہے مگر جارحیت جمہوریت کو کمزور کرتی ہے۔
دفاعی ادارے پاکستان کی بقا اور سالمیت کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں ، دفاعی اداروں کی ساکھ کو داو پر لگانا پاکستان کے مفاد میں نہیں، ہمیں امید ہے کہ قائد مسلم لیگ اپنے بیانیے پر نظرِ ثانی کریں گے ۔