کراچی(اسٹاف رپورٹر)مریم کی مزار قائد آمد، کارکنان کی ہلڑبازی کے باعث سخت بدنظمی، انتظامیہ کے انکار کے باوجود کارکنان زبردستی مزار میں داخل،درجنوں افراد کی گارڈز سے بحث و تکرار بھی دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے لئے کراچی پہنچنے پر مریم نواز کی مزار قائد آمد پر کارکنان کی جانب سے سخت ہلڑ بازی کی گئی،اس دوران مزار قائد انتظامیہ نے صرف مریم نواز کی 6 گاڑیوں کو اندر جانے کی اجازت دی جبکہ مریم نواز کی گاڑیوں کے ہمراہ بڑی تعداد میں کارکنان بھی زبردستی مزار قائد میں داخل ہوگئے اس دوران سیکورٹی گارڈز نے بڑی مشکل سے دروازے بند کئے جبکہ باہر رہ جانے والے کارکنان اور قافلے کی گاڑیوں میں سوار افراد کی گارڈز سے بحث و تکرار بھی ہوتی رہی۔