• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ہماری لڑائی آپ سے نہیں بڑوں سے ہے، مریم نواز

عمران خان ہماری لڑائی آپ سے نہیں بڑوں سے ہے، مریم نواز 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری لڑائی آپ سے نہیں بڑوں سے ہے،ہماری تحریک فیصلہ کن ہے، حکومت کوچند روز میں سب کچھ نظر آنا شروع ہوجائے گا۔

پی ڈی ایم عوامی جذبات کی ترجمانی کررہی ہے،اتوار کو پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئے کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میںمریم نے کہاہےکہ عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں مگر صرف عوام کی تکلیفیں دیکھ کر گھبراتے ہیں، عوام کو فاقے کرتا دیکھ کر ہمارے دل گھبرارہے ہیں، ہم عوامی جذبات کی ترجمانی کررہی ہے۔

حکومت گوجرنوالہ جلسے سے ہل چکی ہے، عمران خان کو اپنی ترجیحات بدلنا ہوں گی، ہماری تحریک ووٹ کو عزت دلانے تک جاری رہے گی،مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کی گزشتہ روز تقریر ایک ایسے ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی، جسے بہت غصہ تھا۔

تازہ ترین