آپ آف لائن ہیں
منگل15ربیع الثانی 1442ھ یکم دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شاہ رخ خان اور کاجول کے مجسمے کی نقاب کشائی لندن میں کی جائے گی

بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی معروف فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ کے 25 سال مکمل ہونے پر لندن میں ان دونوں اداکاروں کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ فلم اسٹار شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور اور سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ کو رواں ماہ 20 اکتوبر کو 25 سال مکمل ہوجائیں گے اور اس اعزاز میں ہارٹ آف لندن بزنس الائنس نے اعلان کیا ہے کہ لندن کے لیسٹر اسکوائر میں بالی وڈ کی مقبول جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کے ایک کانسے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے ’لیسٹر اسکوئر‘ پر فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ کے اُس منظر کا مجسمہ بناکر لگایا جائے گا جو اُس فلم کا سب سے پسند کیے جانے والا منظر ہے جبکہ یہ پہلا بالی وڈ مجسمہ ہوگا جو برطانیہ میں بنایا گیا ہے۔

فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر یش راج فلمز کے خصوصی منصوبوں کے نائب صدر نے کہا کہ’اس فلم نے بالی وڈ کو ایک بڑی کامیابی دی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’یہ بالی وڈ کی پہلی فلم ہے جس کا مجسمہ لندن میں لگایا جائے گا اور ہمیں اعزاز حاصل ہے کہ بالی وڈ کے ان سپر اسٹارز کو ہالی وڈ اداکاروں کے ساتھ تسلیم کیا گیا ہے۔‘

واضح رہے کہ فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ سینما گھروں میں طویل عرصے تک چلنے والی بھارتی فلموں میں سے ایک ہے۔

ادتیہ چوپڑا کی ہدایات میں بننے والی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے اپنی ریلیز کے وقت باکس آفس پر تباہی مچادی تھی اور 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید