فیصل آباد میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے کالا جادو کرانے والے شوہر سے 25 لاکھ مالیت کا مبینہ فراڈ ہوگیا جبکہ متاثرہ شہری نے جعلی عامل گروہ کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
محسن شہزاد نامی شہری نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اشتہار کے ذریعے عامل سے رابطہ کیا تھا۔
متاثرہ شہری نے درخواست میں موقف دیا کہ جعلساز گروہ نے کالے جادو کے ماہر عامل بن کر سوا آٹھ لاکھ روپے نقد لیے جبکہ ملزمان نے عملیات کے لیے 15 تولے زیورات بھی ہتھیالیے۔
محسن شہزاد نامی شہری نے بتایا کہ ملزمان نے 3 لاکھ 75 ہزار آن لائن، 5 لاکھ نقدی اور زیورات خود وصول کیے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے تھانہ ڈجکوٹ میں باپ بیٹوں اور دو خواتین سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔