آپ آف لائن ہیں
جمعہ11؍ربیع الثانی 1442ھ 27؍نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

الیگزینڈر زیوریو نے کولون انٹرنیشنل ٹینس ٹائٹل جیت لیا

جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے کولون انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نے کینیڈا کے فیلکس اگیور آلائیشم کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سال کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو کا مقابلہ کینیڈا کے فیلکس اگیور آلائیشم تھا۔ سال کے پہلے اے ٹی پی ٹائٹل کے حصول کے لیے جرمن کھلاڑی نے حریف کے خلاف پہلا سیٹ 3-6 سے اپنے نام کیا۔

دوسرے سیٹ میں بھی اگیور آلائیشم آف کلر نظر آئے اور سیٹ 3-6 سے ہار گئے۔


یو ایس اوپن کے فائنل میں شکست کھانے والے زیوریو نے اس بار کوئی غلطی نہ کی اور صرف 80 منٹ کے کھیل میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یہ الیگزینڈر زیوریو کا مجموعی طور پر 12واں اور رواں سال کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید