کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ سجل علی نے اپنے شوہر احد رضا میر کی ہوڈی چوری کرلی۔سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے موسم سرما کی آمد سے پہلے ہی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
سجل علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی تصویر میں اُنہوں نے موسم سرما کا لباس یعنی ’ہوڈی‘ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ ہاتھ میں موبائل فون لیے وہ اپنی ’میرر سیلفی‘ لیتی نظر آرہی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں احد رضا میر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے آپ کی ساری ہوڈی چُرالی ہیں۔
دوسری جانب سجل علی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن کی بہن صبور علی نے لکھا کہ ’تم نے میرے بھی بہت سے کپڑے چوری کیے ہیں۔‘