• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار سے ملاقات نہیں ہوئی، پاناما کے وزیر کی وضاحت

Panamanian Minister Denies Meeting With Ishaq Dar
پاکستان کےبعد پاناما کے وزیز نے بھی وضاحت کردی ہے کہ واشنگٹن میں ان کی ملاقات پاکستان کے وزير خزانہ سے نہیں بلکہ سیکریٹری خزانہ سے ہوئی تھی۔

پاناما کے وزیر خزانہ ایوان زیرک نے سماجی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں اس بات کی وضاحت کی ہےکہ ان کی ملاقات پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے نہیں بلکہ سیکریٹری خزانہ سے ہوئی تھی۔

اس سے پہلے پاکستانی وزارت خزانہ بھی اس بات کی وضات کرچکی ہے کہ اسحاق ڈار کی پانامہ کے وزیر سےملاقات کی خبریں بےبنیاد ہیں، جب اسحاق ڈار واشنگٹن گئے ہی نہیں تو ملاقات کیسے ہوگئی۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے اپنا دورہ واشنگٹن منسوخ کردیا تھا، وہ پاکستان میں ہی ہیں اور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، غلط رپورٹنگ پر یہ معاملہ عالمی ادارے سی این این کے ساتھ بھی اٹھایا جارہا ہے۔

امریکا میں موجود سیکریٹری خزانہ وقار مسعود نے پانامہ کے وزیر سے رسمی اور سرراہ ملاقات کی تفصیل جیو نیوز کو بتائی۔
تازہ ترین