• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں سہولت بازار لگا رہے ہیں، آٹا چینی سستا ملے گا‘ وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے تمام انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ وہ پیر کو یہاں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کو بتایا کہ اب تک 196سہولت بازار قائم کیے جا چکے ہیں جن کو 350 تک بڑھایا جا رہا ہےجہاں عوام کو آٹاچینی اور دیگر اشیاءضروریہ سستے داموں ملیں گی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی سرکاری ریلیز 16ہزار ٹن یومیہ سے بڑھا کر 20ہزار ٹن یومیہ کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین