راولپنڈی(اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس طرح بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اسی طرح ملک کے اندر بھی انتشار اور خلفشار پیدا کیاجا رہا ہے‘ اپوزیشن جماعتیں کوئٹہ کا جلسہ کرلیں اس کے بعد ہم بھی کچھ نہ کچھ کریں گے اور اپوزیشن کو کھلا نہیں چھوڑیں گے۔
اپوزیشن جماعتوں کی پیشنگوئیاں غلط ثابت ہوں گی اورعمران خان کی جماعت سینیٹ انتخابات بھاری اکثریت سے جیتے گی،جلسوں سے حکومتیں ختم نہیں ہوسکتیں، آئندہ دو ماہ کے اندر ملک میں مہنگائی کا خاتمہ ہو جائے گا۔