• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی تعاون تنظیم کا ماسکو اجلاس،مودی کو شی جن پنگ اور عمران خان کا سامنا کرنا پڑیگا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک ایسے وقت میں جب بھارت کے چین اور پاکستان کیساتھ تعلقات ٹھیک نہیں ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آئندہ ماہ 10نومبر کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے ورچوئل اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس سےپہلے خبریں آئی تھیں کہ نریندر مودی اور شی جن پنگ 17نومبر کو بریکس کانفرنس کےموقع پر آمنے سامنے ہوں گے۔

چین اور بھارت کے درمیان کسی قسم کی مصالحت کی سختی سے تردید کرتے ہوئے روس کا کہنا ہے کہ ایس سی او فورم رکن ممالک کیلئے باہمی اعتماد اور بھروسہ بڑھانے کیلئے استعمال ہوسکتا ہے ، تاہم ماسکو کا اجلاس ورچوئل ہوگا۔

تازہ ترین