• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ، پولیس کی پھرتیاں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف درخواست گزار کی درخواست کے فوراً بعد مقدمہ درج کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

مزار قائد کا واقعہ اتوار کی شام 4:30 کا ہے جبکہ پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 بجے مقدمہ بھی درج کر لیا۔

عام شہری تھانے میں کوئی درخواست لیکر جاتا ہے تو پولیس کی جانب سے اسے کہا جاتا ہے کہ 24 گھنٹے سےقبل اسکا مقدمہ درج نہیں ہو سکتا تاہم کیپٹن (ر) صفدر کے معاملے پر درخواست گزار کی جانب سے درخواست دینے کے فورا بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کی جانب سے مقدمہ درج ہونے کے بعد کیپٹن (ر)صفدر سے نہ کوئی رابطہ کیا گیا اور نہ انھیں تھانے آ کر بیان ریکارڈ کرنے کا کہا گیا بلکہ براہ راست پولیس پارٹی انکی گرفتاری کیلئے پہنچ گئی۔

دوسری جانب مدعی وقاص کی جانب سے مقدمہ میں کہا گیا کہ اسے کیپٹن (ر)صفدر کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جبکہ مزار قائد کی فوٹیج میں مدعی کہیں موجود نہیں ہے اور نہ واقعہ کے وقت وہ وہاں موجود تھا۔

تازہ ترین