• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا شہباز شریف کیخلاف صاف پانی کرپشن انکوائری بند کرنیکا فیصلہ

لاہور(نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف صاف پانی کرپشن انکوائری کی مزید تحقیقات نہ کرنے اور کیس متعلقہ محکموں کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے شہباز شریف کیخلاف صاف پانی ساؤتھ کمپنی انکوائری بند کرنے کیلئے چیئرمین نیب سے منظوری مانگ لی۔چیئرمین نیب کو پیش کردہ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ صاف پانی منصوبے میں پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 کی شق 45 کی سب شق 5 کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ ای سی ایس پی اور اربن یونٹ کو غیر ملکی فرمز کے ساتھ مل کر کنٹریکٹ دیے گئے، تاہم پیرا رولز 2014 غیر ملکی یا پرائیویٹ فرمز کے حکومتی کمپنیوں سے معاہدے پر خاموش ہے۔

تازہ ترین