• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزراء گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید، عالمی مبصرین کی متضاد رائے

اسلام آباد(فاروق اقدس) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت کئی وزراء پُرامید ہیں کہ ایف۔اے۔ ٹی ۔ایف اجلاس میں اگرپاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا موضوع زیربحث آیا تو یہ فیصلہ پاکستان کے حق میں ہوگا۔ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے حکومت پاکستان نے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کیے ہیں،ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی مبصرین میں اس حوالے سے متضاد آراء سامنے آرہی ہیں۔ بعض مبصرین کے مطابق پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنا مشکل ہو گا،حال ہی میں ایشیا پیسفک گروپ کی طرف سے جاری ہونے والی باہمی جائز ہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے فنانسل ایکشن ٹاسک فورس کی تجویز کردہ 40 میں سے دو سفارشات پر موثر عمل درآمد کیا ہے۔ 26 پر جزوی طور پر جب کہ 9 پر بڑی حد تک عمل کیا ہے۔ ان تمام اقدامات کے باوجود تجزیہ کار یہ پیش گوئی کر رہے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف کے اگلے ہفتے ہونے والے ‘ایشیا پیسیفک اجلاس’ میں پاکستان کی مشکلات قدرے کم تو ہو سکتی ہیں لیکن ختم نہیں ہو سکتیں۔ ایف اے ٹی ایف کے تقاضوں کے مطابق پاکستان نے کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمند کر دیے ہیں اور اِن تنظیموں سے وابستہ کئی سرکردہ افراد کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی گئی ہیں۔

تازہ ترین