• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوکیا ناسا کے ساتھ مل کر چاند پر پہلا فور جی نیٹ ورک نصب کرے گی

ہیلسنکی (اے ایف پی) جس وقت دنیا میں ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے درمیان مقابلہ بڑھتا جا رہا ہے اس وقت موبائل فونز اور اس ٹیکنالوجی سے جڑا ساز و سامان تیار کرنے والی کمپنی نوکیا نے پیر کو ایک نئے شعبے میں قدم رکھنے کا اعلان کیا اور چاند پر پہلا موبائل فون نیٹ ورک نصب کرنے کی ڈیل حاصل کرلی۔ نیوکیا کا کہنا تھا کہ امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے چاند پر وائرلیس فور جی نیٹ ورک نصب کرنے کا ٹھیکہ دیا ہے۔ یہ منصوبہ امریکا کے 2030ء تک چاند پر طویل المدت انسانی موجودگی کا حصہ ہے۔ اس پروجیکٹ کیلئے نوکیا کو ملنے والے ٹھیکے کی مالیت 14.1؍ ملین ڈالرز ہے اور یہ پروجیکٹ اس آرٹیمس منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت چاند پر 2024ء میں پہلی خاتون اور ایک مرد خلانورد کو بھیجا جائے گا۔

تازہ ترین