• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن ایئرپورٹ، ہانگ کانگ اور اٹلی جانے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر آج سے ہانگ کانگ اور اٹلی جانے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

ہانگ کانگ اور اٹلی جانےوالے مسافروں کو ایک گھنٹے کیلئے کورونا ٹیسٹنگ سے گزرنا ہوگا۔

اس ٹیسٹ کیلئے مسافروں کو پہلے سے بکنگ کرانی ہوگی جس کی لاگت 17 ہزار پاکستانی روپے ہے۔

ہانگ کانگ اور اٹلی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے ملک آنے والے مسافروں کےکورونا ٹیسٹ منفی آنے کی شرط عائد کررکھی ہے۔

تازہ ترین