آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ربیع الثانی 1442ھ 4؍دسمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کے ایم سی کرکٹ ٹیم بحال کرنے کا خوش آئند فیصلہ

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کے ایم سی کر کٹ ٹیم کو بحال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر ٹیموں کو بھی بحال کرتے ہوئے ادارے میں کھیل کو شعبے کو نچلی سطح سے فعال کیا جائے گا،تیسری سٹی میراتھن 24جنوری کو شاندار انداز میں منعقد ہوگی اور کوشش ہو گی کہ یہ میراتھن بین الاقوامی سطح پر اپنا ریکارڈ درج کرائے،شہر کراچی امن اور کھیل سے محبت کرنے والے کا شہر ہے اس کے بین الاقوامی تشخص کو ہر سطح پر اُجاگر کیا جائیگا یہ اعلان انہوں نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، یہ استقبالیہ پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن ،شمسی ٹینس اکیڈمی، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپکس کے اشتراک سے بحیثیت کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی شہر قائد میں کھیلوں کے فروغ اور بھر پور سرپرستی پر دیا گیا تھا ۔

تقریب میں شہر کی کھیلوں کی تمام تنظیموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی افتخار شالوانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک وہ اس منصب پر ہیں کے ایم سے کے دیگر شعبوں کی طرح شہر میں کھیلوں کو فروغ اور سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھوں گا ، کے ایم سی کے زیر انتظام تمام پارکس باسکٹ بال اور ٹینس کے کورٹ تعمیر کئے جائینگے تاکہ کھیل کو نچلے شعبے تک فعال بنا یا جاسکے اس حوالے سے محکمہ کھیل کو فوری عملدرآمد کرنے کے لئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ 

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے افتخار شالوانی نے مزید کہا کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کو بین الاقوامی سطح کا اسپورٹس سرگرمیوں کا مرکز بنا یا جائیگا انشا اللہ چند ماہ میں اسپورٹس کمپلیکس پر جاری ترقیاتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کو مکمل کرلیا جائیگا انہوں نے سوئمنگ پول کی تزئین و آرائش پر اپنے شعبہ اسپورٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹینس ارینا ہر حال میں 25دسمبرتک مکمل کرلیا جائے۔ 

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے اس موقع پر شہر کراچی کے معروف اسپورٹس آرگنائزر غلام محمد خان کی کھیلوں کی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور انہیں شہر قائد کا عظیم اسپورٹس آرگنائزر قرار دیا استقبالیہ سے خالد جمیل شمسی ،شاہدہ پروین کیانی ،بیگم اسماء محمد علی شاہ ،احمد علی راجپوت ،محمد ارشد اور خورشید شاہ نے بھی خطاب کیا ، تقریب میں شہر قائد کے کھیلوں کی تنظیموں کی جانب سے بابائے کراچی ایڈمنسٹریٹر افتخار شالوانی کو کھیلوں کے فروغ میں عظیم خدمات پر "قائد اعظم "حسن کارکردگی ایوارڈ دیا گیا ۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید