• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر سمیت گردونواح کے علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار

سکھر(بیورو رپورٹ) سکھر سمیت گردونواح کے علاقوں میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ، دوپہر کے وقت کاروبار اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہور ہے  ، اتوارکے روز سکھر اور صالح پٹ کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے باعث 8افراد گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہوکر مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں لائے گئے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر میں آلودہ پانی سے تیار شدہ برف سے بننے والی قلفیوں ، مشروبات اور دیگر اشیاء کی فروخت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث لوگ خاص طور پر بچوں کے گیسٹرو اور پیٹ کے دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے، ڈاکٹروں کے مطابق گرمیوں کی موسم میں گیسٹرو کے مرض سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ لوگ غیر معیاری مشروبات ،گلے سڑے پھل فروٹ اور آلودہ پانی کا استعمال ہرگز نہ کریں خاص طور پر بچوں کو ان سے محفوظ رکھا جائے دوپہر کے وقت اگر دھوپ میں نکلیں تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں تاکہ گرمی کی تپش اور چلنے والی لو سے بچا جا سکے۔ 
تازہ ترین