آپ آف لائن ہیں
بدھ9؍ربیع الثانی 1442ھ25؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عزیربلوچ کے دست راست کو پاکستان لانے کی تیاریاں

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے دست راست تاج محمد عرف تاجو کو پاکستان لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

عزیر بلوچ کے دست راست تاج محمد عرف تاجو کو پاکستان لانے کے لیے کراچی پولیس کے چیف کی جانب سے شہر بھر سے تفصیلات جمع کرنے کے لیے ڈی آئی جیز کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ تاج محمد عرف تاجو کے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول اسلام آباد کی جانب سے  بھی کراچی پولیس کے چیف کو خط لکھا ہے۔


نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول کی جانب سے کراچی پولیس چیف کو لکھے گئے خط میں شہر بھر کے تھانوں سے جرائم کا ریکارڈ جمع کرنے کا حکم دیا گیا ہے، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یو اے ای سے بھی تاجو کے حوالے سے تفصیلات پربات چیت کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید