• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں آئے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو فوری طور پر معاملے  کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

آرمی چیف نے کور کمانڈر کراچی سے جلد از جلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین