• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: سرکاری ملازم کے 25 کروڑ مالیت کے غیرقانونی اثاثوں کا انکشاف

کوئٹہ میں محکمہ تعمیرات و مواصلات کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے 25 کروڑ کے غیرقانونی اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسر کے غیرقانونی اثاثہ جات میں بنگلے، چھ فلیٹ اور کراچی کا بنگلہ شامل ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملزم نور محمد اور بے نامی دار ملک نوید کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا۔

نیب کے مطابق چھان بین سے بے نامی داروں کے نام بنائے گئے اکاؤنٹس سے 132 ملین روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

تازہ ترین