وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں اپوزيشن کے راستے میں کسی نے روڑے نہیں اٹکائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آپ نے جو کہنا تھا کہا، بلکہ کچھ زیادہ ہی کہہ دیا۔
گوجرانوالہ میں جو کچھ کہا گیا اس پر ان کی اپنی ہی صفوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس پارٹی میں ایک بہت بڑا طبقہ ہے جو اس بیانیے سے مطمئن نہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ طبقہ کہہ رہا ہے کہ قومی اداروں پر تنقید کر کے قومی خدمت نہیں کی جارہی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آپ کسی اور کی زبان بول رہے ہیں، محتاط رہیے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ آپ ان قوتوں کا آلہ کار بن رہے ہیں جو پاکستان میں عدم استحکام دیکھنا چاہتی ہیں۔