• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی او لاہور کی خاتون سے فون پر نامناسب گفتگو کی آڈیو ٹیپ منظر عام پر آ گئی

سی سی پی او لاہور کی خاتون سے فون پر نامناسب گفتگو کی آڈیو ٹیپ منظر عام پر آ گئی 


لاہور(نمائندہ جنگ) سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی خاتون سے فون پر نامناسب گفتگو کی آڈیو ٹیپ منظر عام پر آ گئی۔جس پر نائلہ نامی خاتون نے سی سی پی او کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے ایس ایچ او ویمن اسٹیشن لٹن روڈ لاہور کو درخواست دے دی،خاتون کے کیس فائل کرنے کے ذکر پر عمر شیخ بھڑک اٹھے۔ محمدعمر شیخ نے خاتون سے کہا کہ مجھے اب فون مت کرنا ،اتنا خیال رکھا ہے۔تماشہ لگایا ہوا ہے،خاتون نے سی سی پی او محمد عمر شیخ کے نامناسب الفاظ سنتے ہی فون بند کر دیا۔ذرائع نے بتایاہے کہ محمد عمر شیخ کی جانب سے انتہائی غلط زبان الفاظ کی جو کہ میڈیا پر بتانے کے قابل بھی نہیں۔خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔بتایا گیا کے رائیونڈ سے تعلق رکھنے والی نائلہ نامی خاتون نے 30 ستمبر کو سی سی پی او لاہور کو درخواست دی کہ اس کے شوہر کے خلاف سب انسپکٹر حیدر نے منشیات کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔خاتون نا ئلہ کا کہنا تھا کہ پولیس تین دن قبل چھاپہ مارا اورمیرے شوہر کو ساتھ لے گئی اے ایس آئی نے فون پر دھمکی دی کہ 20 لاکھ نہ دئیے تو تمہارے خاوند کو مار دیا جائے گا۔خاتون نے کہا کہ میں نے مکان بیچ کر ان کو پیسے دے دئے ہیں۔

تازہ ترین