لاہور (آئی ا ین پی ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بڑے بھائی کو تسلی دیتے ہوئے کہا یہ وقت جلد گزر جائیگا، آپ پریشان نہ ہوں جلد صحت یاب ہو کر واپس آئینگے۔ احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میاں نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔ شہباز شریف نے نواز شریف کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت بھی جلد گزر جائیگا، سب ٹھیک ہوگا اورآپ جلد صحت یاب ہو کر واپس آئینگے۔ اس سے قبل کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے ساتھ کراچی ہوٹل میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے ، اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔