• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزراء کی گاڑیوں کے ایندھن پر 4 کروڑ 68 لاکھ، مرمت پر 3 کروڑ 88 لاکھ خرچ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزراء ، مشیر وں اور معاون خصوصی کے پاس گاڑیوں کی تفصیلات سینٹ میں پیش کر دی گئیں،وزراء کی گاڑیوں کے ایندھن پر 4 کروڑ 68 لاکھ،مرمت پر 3 کروڑ 88 لاکھ خرچ کئے گئے۔

منگل کو وقفہ سوالات کے دوران صابر شاہ کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر انچارج کابینہ ڈویژن نے بتایا کہ چیئرمین سینٹ اور سپیکر کے پاس 2017 ماڈل کی 4608 سی سی کی بلٹ پروف گاڑیاں ہیں۔

شہزاد اکبر ،، زلفی بخاری ، شیخ رشید ،کے پاس ایک 1800 سی سی اور ایک 4608 سی سی بلٹ پروف گاڑی ہے، علی زیدی کے پاس 4608سی سی،سیکرٹری داخلہ کے پاس 4600 سی سی بلٹ پروف گاڑی ہے۔

میاں محمد سومرو ، علی محمد خان کے پاس 3000سی سی گاڑیاں ہیں ، محمد شبیر علی کے پاس 2800سی سی ، شہریار آفریدی ، پرویز خٹک ، اعجاز شاہ ، اسد عمر ، مراد سعید ، شفقت محمود ، طارق بشیر چیمہ ، عمر ایوب ، رزاق داؤد ، ڈاکٹر فیصل سلطان ، زرتاج گل ، محمد صابر علی ،فیصل واوڈا ،بابر اعوان ، غلام سرور خان، شہزاد ارباب ، صاحبزادہ محمود سلطان ،ڈاکٹر معید یوسف ، فواد چوہدری ، فخر امام ، حماد اظہر ، شہزاد قاسم ،ندیم افضل چن ،شبلی فراز، شہباز گل ، عاصم سلیم باجوہ ، شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر وقار مسعود ، عبدلحفیظ شیخ ، خسرو بختیار ، زبیدہ جلال ، علی امین گنڈا پور، ڈاکٹر عشرت حسین ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر ، سید امین الحق ، تابش گوہر کے پاس 1800 سی سی گاڑیاں ہیں۔

گاڑیوں پر گزشتہ 3سال میں ایندھن پر 4 کروڑ 68 لاکھ،مرمت پر 3 کروڑ 88 لاکھ روپے اخراجات آئے،گاڑیوں کی مجاز کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ 29گاڑیوں پر مشتمل فلیٹ کابینہ ڈویژن کے جنرل پول کے قبضے میں ہے ، جن پر گزشتہ تین سالوں کے دران ایندھن و دیکھ بھال پر تقریباً 24 ملین روپے خرچ آیا، گاڑیوں کے مرکزی پول میں مختلف اقسام کی 58گاڑیاں ہیں جن میں 1800سی سی تا 6ہزار سی سی تک شامل ہیں ۔

مشتاق احمد کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بتایا کہ یہ درست ہے کہ ڈی جی سی اے اے کی آسامی 2018سے خالی ہے ، موزوں امیدوار نہیں مل سکا، اب پھر اشتہار کیلئے وزیراعظم کو سمری بھجوا رہے ہیں ، مہر تاج روغانی کے ضمنی سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ ایک جہاز پر عالمی سٹینڈرڈ کے مطابق 150لوگ ہونے چاہئیں مگر ہمارے ہاں یہ تعداد 550ہے ، جتنے سرپلس ہیں چاہے وہ ریگولر ہیں یا کنٹریکٹ پر ہیں فارغ کیا جائے گا، پا کستان سعودی عرب کا کرایہ 64 ہزار ایک سو روپے ہے ، اس پر 14 ہزار روپے ٹیکس شامل ہے۔

وفاقی وزیر مکانات و تعمیرات چوہدری طارق بشیر چیمہ نے بتایا کہ اسٹیٹ آفس اسلام آباد میں 2014 میں ریکارڈ جلنے کا مقدمہ بند کر دیا گیا،بابر اعوان نے بتایا کہ پرنٹنگ کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر کی تقرری ہو چکی ہے ، آڈٹ آفیسر اور ڈائریکٹر فنانس کی تقرری آڈیٹر جنرل آفس سے ہونی ہے ۔

تازہ ترین