• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیر بلوچ کے دست راست تاجو کو پاکستان لانے کی کوششیں شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے دست راست تاج محمد عرف تاجو کو پاکستان لانے کی پولیس نے کوششیں شروع کر دیں۔پولیس ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کے دست راست تاج محمد عرف تاجو کو پاکستان لانے کے لیے کراچی پولیس کے چیف کی جانب سے شہر بھر سے تفصیلات جمع کرنے کے لیے ڈی آئی جیز کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ تاج محمد عرف تاجو کے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں ،دوسری جانب نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول اسلام آباد کی جانب سے بھی کراچی پولیس کے چیف کو خط لکھا گیاہے،نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول کی جانب سے کراچی پولیس چیف کو لکھے گئے خط میں شہر بھر کے تھانوں سے جرائم کا ریکارڈ جمع کرنے کا کہا گیا ہے۔

تازہ ترین