• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاں وفاق صوبے پر حملے کرے، وہاں کیا انصاف ہوگا، شاہد خاقان

لاہور(نیوز ایجنسیاں) صدرمسلم لیگ (ن) سینئر نائب صدرشاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا جہاںوفاق صوبے پرحملہ آورہووہاں انصاف کی توقع نہیںہے، خواجہ سعد رفیق نے کہانیب کو لوگوں کے پیچھے لگا رکھاہے، مفاہمت چاہنے والے شہباز شریف کو حکومت نے اندر کر دیا اب جنگ ہے،مریم اورنگزیب نے کہا حکمرانوں نے سیاسی مخالفین کو کرپٹ دکھانے کی کوشش کی۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ان عدالتوں میں جہاں ارشد ملک جج تھا، ہمیں ایسے میں کسی انصاف کی توقع نہیں ہے، ردی کے کاغذ جمع کرا دیں، پرانے اخبار بھی جمع کرا دیں تو فیصلہ وہی آئے گا جو ارشد ملک کو لکھ کر دیا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ جب انصاف نہ رہے، قانون کی کوئی حیثیت نہ ہو تو وہ ملک نہیں چلتا، جہاں وفاق صوبے پر حملہ آور ہو، صوبے کے اعلی ترین پولیس افسر کو اٹھا کر لے جائے وہاں پر آپ کونسے انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کیپٹن (ر)صفدر کو تو ضمانت مل گئی لیکن آئی جی پولیس کو ضمانت کون دے گا، اسکی بات کون سنے گا، کونسی عدالت سنے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ ہم ڈھائی سال سے نیب کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں لیکن اس میں رتی برابر بھی حقائق ایسے نہیں جن کا ہم سے کوئی تعلق ہو۔

تازہ ترین