• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الرشیدٹرسٹ پرپابندی وبنک اکائونٹس منجمدکرنا قابل مذمت ہے،ستار چشتی

اکوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام (نظریاتی) پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے ممتازعالمی دینی ادارہ جامعہ رشیدیہ کراچی میں اپنے اعزازمیں دئیے گئے عصرانہ کے دوران شرکاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جمعیت نظریاتی افغانستان میں امریکی یلغار کے بعد امریکہ کے کیخلاف جہادی سرگرمی سے دوری اور بلوچستان وخیبرپختونخوا میں منتخب پارلیمانی ارکان اور وزرا کی خوردبردکیخلاف عدم کارروائی کیخلاف وجودمیں آئی ہے۔ اس موقع پراستادالعلما جہاد تحریکوں کے روح رواں مولانامفتی رشیداحمدکے جانشین وجامعہ کے مدیراعلی استادمفتی عبدالرحیم مفتی محمدمفتی محمدصادق جامعہ اساتذہ روزنامہ اسلام کے بیورو چیف ودیگربھی موجودتھے انہوں نے جامعہ رشیدیہ اورالرشید ٹرسٹ کے عالمی سطح پردین اسلام کی اشاعت ودنیا بھرمیں غربا مساکین کے مشکل حالات میں گرانقدرخدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امریکہ وکفری دنیا کے جانب سے الرشیدٹرسٹ پرپابندی وبنک اکاونٹو ں کومنجمدکرنے کی پرزورمذمت کرتے ہوئے پاکستان کے حکمرانوں کے جانب سے بھی الرشیدٹرسٹ کے شاخوں امریکہ وکفری دنیا کے فرمائشوں کے بنیادپابندی کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں کیخلاف سازشوں میں مصروف کفری قوتوں مغربی یورپی این جی اوز کومسلمانوں کوغیرمسلم بنانے بیراروی کفری عقائدکوکھلی اجازت ہے جبکہ اسلامی فلاحی اداروں پرپابندی ہے ۔
تازہ ترین