• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے زمبابوے ٹیم نے تیاریاں شروع کردیں

پاکستان کے دورے پر آنے والی زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے شاہینوں کے خلاف سیریز کی تیاریاں شروع کر دیں، مہمان ٹیم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں۔

پاکستان کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے زمبابوے کرکٹ ٹیم اسلام آباد میں موجود ہے، جہاں ہوٹل میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ۔19 ٹیسٹ لیے گئے جو تمام منفی آئے ہیں۔

زمبابوین ٹیم نے آرمی اسٹیڈیم میں پہلا تربیتی سیشن بھی کیا، جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

تجربہ کار آل راؤنڈر ایلٹن چگمبورا نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ اس دورے میں زمبابوے کے لیے ہر میچ اہم ہے، جیت کی بدولت اگلے ورلڈکپ میں براہ راست رسائی میں مدد مل سکے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2015 میں اُنہیں پاکستان آتے ہوئے خوف محسوس ہوا تھا، تاہم اب ایسا نہیں ہے۔

چگمبورا نے یہ بھی کہا کہ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ سیریز میں ہر میچ جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اُتریں گے۔

تازہ ترین