• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019 میں فضائی آلودگی سے 5 لاکھ نوزائیدہ بچے ہلاک ہوئے، عالمی مطالعہ

واشنگٹن ( اے ایف پی) ایک نئی عالمی تحقیق کے مطابق 2019 میں فضائی آلودگی سے 4 لاکھ 76 ہزار نوزائیدہ بچے ہلاک ہوئے جن میں سب سے بڑے ہاٹ اسپاٹس بھارت اور اورافریقی صحرائے اعظم کے جنوبی علاقے ہیں۔ مطالعے کا کہنا ہے کہ اموات کا تقریباً دو تہائی حصہ کھانا پکانے کے ایندھن کے مضر صحت دھویں سے ہوا۔ اسٹیٹ آف گلوبل ایئر 2020 کے مطابق ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد بھارتی شیرخوار زندگی کے پہلے مہینے میں فضائی آلودگی سے ہلاک ہوگئے اور یہی تعداد افریقا میں 2 لاکھ 36 ہزار تھی۔ یہ تخمینے امریکا میں واقع ہیلتھ ایفیکٹس انسٹی ٹیوٹ اورانسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اور ایولوشنز گلوبل برڈن آف ڈیزیز پراجیکٹ نے تیار کیے ہیں۔ مصنفین نے لکھا کہ وہ حمل کے دوران ماؤں کے ایکسپوژر کو فضائی آلودگی سے منسلک کرنے والے شواہد کے بڑھتے ہوئے جسم پر انحصار کرتے ہیں جس سے ان کے نوزائیدہ بچے (بہت کم وزن) یا بہت جلد (قبل از پیدائش) پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تازہ ترین