• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو زبان کے خلاف بات کرنے والے قومی مجرم ہیں، متحدہ

اردو زبان کے خلاف بات کرنے والے قومی مجرم ہیں،متحدہ 


حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اردو زبان پاکستان کی شان اور پاکستانیوں کے وقار کی علامت ہے اور اسکے خلاف بات کرنے والے قومی مجرم ہیں ۔ان خیالات کا اظہارمتحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدر آباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے پی ڈی ایم کے جلسہ میں محمود خان اچکزئی کےخلاف وزیر اعظم پاکستان ودیگر اعلی احکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسہ میں قومی زبان کے خلاف جو باتیں کئی گئی وہ یقینا ملک دشمنی کی عکاسی کررہی تھی ایسے لوگوں کی گرفتاری بہت ضروری ہے جو ملک میں نفرت اور تعصب کو فروغ دیں اور ملکی اداوں کےساتھ ساتھ قومی زبان کی توہین کریں انہیں نشان عبرت بنایا جائے ۔

تازہ ترین