کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب لوگوں کے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے لوگوں کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیاجائے اور نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل فعال کرکے متاثرین کی بحالی کے کاموں کو تیز کیا جائے، رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گلگت بلتستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مکانات بہہ گئے اور زمینی راستے منقطع ہوگئے ہیں جس کے باعث متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور حکومت کی امداد کے منتظر ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔