• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی خوش خبری پاکستان کی معاشی سمت درست ہوگئی، رواں خسارہ سرپلس، عمران خان

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ‏پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ بالآخرہم درست سمت میں چل پڑے ہیں۔ 

بدھ کو اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ماہِ ستمبرمیں 73 ملین ڈالر کےسرپلس کیساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیاجسےگزشتہ برس اسی عرصےکےدوران 1492 ملین ڈالر خسارےکاسامناتھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کےدوران برآمدات 2فیصد بڑھیں جبکہ ترسیلاتِ زر میں 9فیصداضافہ ہوا۔ 

دریں اثناءعمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی‘ملاقات میں چیئرمین واپڈا نے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم پر کام کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

علاوہ ازیں عمران خان سے چیئرمین وزیر اعظم معائنہ کمیشن احمد یار ہراج اورمعاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے بھی ملاقات کی۔

تازہ ترین