لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف کیخلاف ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوا دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا ۔نیب رپورٹ میں کہا گیاہے کہ شہباز شریف سے بیرون ملک خریدی گئی 4جائیدادوں سے متعلق سوالات کیے گئے لیکن شہباز شریف نے جواب نہیں دیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے 2005سے 2020تک ادا کی گئی ماہانہ اقساط سے متعلق بھی نیب کو کوئی جواب نہیں دیا ۔