• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت، شہباز شریف کو میٹرس، کرسی، گھر کا کھانا فراہم کرنے کا حکم، محکمہ داخلہ پنجاب نے ’’بی‘‘ کلاس دینے کی ہدایت کردی

لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نےشہبازشریف کو میٹرس، کرسی، گھر کا کھانا فراہم کرنے کاحکم دیدیاجس کے بعدمحکمہ داخلہ پنجاب نے ’’بی‘‘کلاس دینے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار شہباز شریف کو جیل میں مٹریس، کرسی ،گھر کا کھاناو دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کو سہولیات سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ۔

تازہ ترین