اسلام آباد ( نمائندہ جن ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی مرکزہے ،کراچی ٹرانسفارمیشنپیکیج، منصوبوں پرکام کا آغاز کردیا، وفاقی حکومت کو شہر قائد میں پانی ، مواصلات ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹ جیسے دیگر عوامی مسائل کامکمل ادراک ہے اور کراچی ٹرانسفارمیشن پیکیج کے تحت ان پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ،عوامی مسائل حل کرنے کیلئےمتحرک ہو جائیں،عوامی خدمت پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اسد عمر سے ارکان قومی اسمبلی عطا اللہ خان، اسلم خان، نجیب ہارون ، اکرم چیمہ ، شکور شاد، صائمہ ندیم، غزالہ صیفی جبکہ صوبائی اسمبلی سندھ کے ممبران میں سدرہ عمران ، بلال غفار، عدیل احمد، دیوان سچل، شبیر قریشی اور عمر عماری نے ملاقات کی ، ملاقات میں سندھ کے تنظیمی اور ترقیاتی منصوبوں پر جاری کاموں کی رفتار پر بات چیت کی گئی ۔