• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں خان ،نواب اور سرمایہ دار کا نہیں، قرآن کا قانون چلے گا، سراج الحق

ملتان (سٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ یہ ملک اللہ کا ہے اس میں خان ،نواب اور سرمایہ دار کا نظام نہیں قرآن کا قانون چلے گا،جس روز چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن آئے گا میں سمجھوں گا ہمیں حکومت ملی ہے،حکمرانوں اور اہل اقتدار کی چرائی ہوئی دولت ہمیں معلوم ہے وہی دولت واپس لے کر غربت کا خاتمہ کریں گے،اتوار کے روز   ضلع بونیر میں   جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ ،کانسی اور رمزی کو امریکہ کے حوالے کرنے والوں   کوعوام دوبارہ ووٹ نہ دیں،  ملک کو سیکولر بنانے کی بات کرنے والوں کے بچے بیرون ملک رہتے ہیں اور ڈالروں میں پل بڑھ رہے ہیں وہاں پر اربوں ڈالر کاکاروبار کرتے ہیں،  جلسہ سے صوبائی امیر مشتاق احمد خان، صوبائی وزیر حاجی حبیب الرحمان،  بخت جہاں خان،ایم این اے  شیراکبر خان ،ضلعی امیر مصطفیٰ ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا،سراج الحق نے کہا کہ ممتاز قادری کو پھانسی دے کر نواز شریف نے امریکہ کو خوش کیا، ممتازقادری کو سزا دینے کے بعد نواز شریف کو لوگوں نے مسجد نبوی میں دیکھا تو قادری زندہ بار کے نعرے لگائے ، پاناما لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں حقائق جاننے والا کمیشن بنا کر وزیر اعظم کی حیثیت اور کردار کا تعین ہونا چاہیئے، سیکولرازم کے دعویداروں کے بارے میں یہ خبریں زبان زدعام ہیں کہ آدھی راتوں کو بیویوں کو گھروں سے نکالتے ہیں، قومی غیرت کو  سرعام نیلام نہیں ہونے دیں گے،انھوں نے کہا کہ تعلیم مکمل کرنے والے نوجوانوں کو روزگار ملنے تک بے روزگاری الاونس دیا جائے گا اور70سال سے زائد کے بوڑھے اپنے ورثا پر بوجھ نہیں ہوں گے۔ سراج ا الحق
تازہ ترین