• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی طویل ترین پرواز اڑان بھرنےکیلئے تیار


سنگاپور سے لگ بھگ 19 گھنٹے کی دنیا کی طویل ترین پرواز اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔

طویل ترین پرواز کے لیے طیارہ سنگاپورایئرپورٹ سے اڑان بھرے گا جس کی منزل امریکی ریاست نیوریاک ہوگی۔

اس پرواز کا دورانیہ 18 گھنٹے 40 منٹ ہوگا جسے دنیا کا طویل ترین سفر قرار دیا گیا ہے۔

سنگاپور کے چیانگ ایئرپورٹ سے نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے اس روٹ میں یہ پرواز 8287 ناٹیکل میل کا سفر طے کرے گی، یہ پرواز آئندہ ماہ 9 نومبر سے اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔

اس مشن کے لیے ایئربس کے اے 350-900 ایکس ڈبلیو بی طیاروں کو استعمال کیا جائے گا جن میں 42 بزنس کلاس ، 24 پریمئیم اور 187 اکانومی نشستیں ہوں گی ۔

یادرہے کہ اس سے قبل بھی دنیا کی طویل ترین پرواز کا اعزاز سنگاپور ایئرلائنز کے پاس ہی ہے، جو امریکی ریاست نیوجرسی تک جاتی ہے جس کا فاصلہ 8285 ناٹیکل میل بنتا ہے۔

تازہ ترین