• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران صاحب! ریڈیو پاکستان کے ملازمین سے معافی مانگیں، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب ریڈیو پاکستان کے ملازمین سے بدسلوکی پر معافی مانگیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران صاحب ریڈیو پاکستان کے ملازمین سے بدسلوکی پر معافی مانگیں اور انہیں نوکریوں پر بحال اور رہا کیا جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی نالائقی کی وجہ سے معیشت خراب ہوئی، اس کی سزا آپ غریب ملازمین کو کیوں دے رہے ہیں؟

انہوں نےمزید کہا کہ آپ نے ایک کروڑ نوکریاں دینا تھیں، کس منہ سے لوگوں سے نوکریاں چھین رہے ہیں؟

تازہ ترین