آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ترکی کے شہر استنبول پہنچ گئے ہیں۔

وسیم اکرم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں، وسیم اکرم حالات حاضرہ پر بھی اپنا مؤقف ویڈیو کے ذریعے شیئر کرتے رہتے ہیں جسے عوام کی جانب سے خوب اہمیت دی جاتی ہے ۔

وسیم اکرم نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر  اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہو ئے بتایا ہے کہ وہ ترکی کے شہر استنبول پہنچ گئے ہیں۔

وسیم اکرم کا اپنی ٹوئٹ کے کیپشن میں ترکی سے اپنے مداحوں کو ہیلو بولتے ہوئے بتایا ہے کہ ’وہ ترکی کے خوبصورت شہر استنبول میں پہلی بار آئے ہیں ۔‘

کھیلوں کی خبریں سے مزید