• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈاکٹرز و طبی عملے کی پہلی کھیپ کویت پہنچ گئی

پاکستانی ہیلتھ کیئر پروفشینلز، ڈاکٹرز و طبی عملے کی پہلی کھیپ کویت پہنچ گئی ہے۔

وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کا اعلامیے کے ذریعے کہنا ہے کہ پہلی فلائٹ میں 208 پاکستانی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کویت پہنچ گئے ہیں۔

وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے مطابق اس پہلی کھیپ میں 15 ڈاکٹرز، 152 اسٹاف نرسز اور 41 میڈیکل ٹیکنیشنز شامل ہیں جو کویت پہنچے ہیں۔


وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت سینکڑوں پاکستانیوں کو کویت میں روزگار فراہم کیا جائے گا۔

تازہ ترین