• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ڈولفن فورس اور ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر لڑکی ہلاک


لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے نزدیک ڈاکوؤں اور ڈولفن کی فائرنگ کے تبادلے میں 22 سالہ لڑکی فاطمہ فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس ڈاکوؤں کا تعاقب کررہی تھی کہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک 22 سالہ لڑکی فاطمہ ہلاک ہوئی ہے، جبکہ تینوں ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بنی ہے، جبکہ فاطمہ کے ورثاء نے موقف دیا کہ فاطمہ ڈولفن فورس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئی ہے۔

فائرنگ کی زد میں آنے والی فاطمہ کو شیخ زید اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔

تازہ ترین