• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی رابطہ و عملدرآمد کمیٹی کے زیرانتظام ’کلین کراچی مہم‘ کا افتتاح

صوبائی رابطہ اور عملدرآمد کمیٹی کراچی کے زیر انتظام شہر قائد میں "کلین کراچی مہم" کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا۔

  کلین کراچی مہم کے تحت شہر میں سیوریج سسٹم کو بہتر کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے ضلع غربی میں صفائی ستھرائی آپریشن، کلین کراچی مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔

اس مہم میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بوڈر، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بوڈر اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن حصہ لیں گے۔

عملدرآمد کمیٹی کا قیام وزیراعظم کی جانب سے کراچی پیکیج کے اعلان کے بعد عمل میں آیا تھا۔ 


صوبائی رابطہ اور عملدرآمد کمیٹی کراچی میں صوبائی حکومت اور فوج کے نمائندگان شامل ہیں۔ کمیٹی کا کام ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور اس پر عملدرآمد کروانا ہے۔

تازہ ترین