• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کو پابند سلاسل رکھنا آزادی صحافت پر قدغن ہے، مظاہرین


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری اور ان کی عدم رہائی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا جس میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو پابند سلاسل رکھنا آزادی صحافت اور آزادی رائے پر قدغن ہے۔

کراچی

کراچی جنگ بلڈنگ کے باہر احتجاج میں ن لیگ سندھ کے صدر اقبال خاکسار، سینئر صحافی شکیل یامین کانگا، جاوید قریشی، رانا محمد یوسف، دارا ظفر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مقررین کا خطاب میں کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو پابند سلاسل رکھنا آزادی صحافت اور آزادی رائے پر قدغن ہے۔

راولپنڈی

جنگ راولپنڈی آفس کے باہر احتجاج میں سینئر صحافی حنیف خالد، منیر شاہ، ناصر چشتی، رانا غلام قادر سمیت صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن نے ہمیشہ آزادی صحافت کے لیے آواز بلند کی ہے، وہ جلد رہا ہوں گے۔

لاہور

لاہور کے ڈیوس روڈ پر احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافی ظہیر انجم، اویس قرنی، حاجی محمد ابراہیم، فاروق اعوان، رومیو جالب، منور حسین، محمد واجد، شاہد عزیز اور عائشہ اکرام سمیت دیگر نے احتجاج کیا۔

پشاور

پشاور میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتار ی کی مذمت کی اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

کوئٹہ

کوئٹہ جنگ بلڈنگ کے باہر مظاہرے میں جنگ اور جیو کے کارکنان نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے۔

بہاولپور

بہاولپور پریس کلب میں جماعتِ اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر سید ذیشان، ضلعی صدر پاکستان سرائیکی پارٹی جام یاسر کارکنوں کے ہمراہ احتجاج میں شریک ہوئے۔

سوات

سوات پریس کلب میں ہونے والے احتجاج میں سینئر صحافی غلام فاروق، شہزاد عالم، محبوب علی سمیت دیگر نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی۔

دوسری جانب مردان، ہنگو اور نواب شاہ میں بھی صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری اور ان کی عدم رہائی پر احتجاج کیا۔

تازہ ترین