• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری اور سندھ پولیس سے متعلق معاملے پر سینیٹ میں قرارداد پیش


کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری اور سندھ پولیس سے متعلق معاملے پر سینیٹ میں قرارداد پیش کردی گئی۔

قائد حزب اختلاف راجا ظفرالحق کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ کراچی میں مریم نواز کی پرائیویسی میں مداخلت کی گئی۔ کیسے آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا؟۔

قرارداد میں معاملے کی تحقیقات کے لیے سینیٹ کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔


قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے سینیٹ کو بتایا کہ کراچی واقعے کی سندھ حکومت اور آرمی چیف نے انکوائری کی ہے۔ دونوں انکوائری رپورٹس کا انتظار کرنا چاہیے۔

راجا ظفر الحق نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم سب ان رپورٹس کا انتظار کریں، مریم نواز سے پیش آئے واقعے کے حقائق سامنے آنے چاہئیں۔

تازہ ترین